تازہ ترین:

سینیئر صحافی حامد میر نے عمران خان کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

hamid mir about imran khan
Image_Source: google

سینیئر صحافی حامد میر کا جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں کہنا تھا کہ عمران خان کو اب اقتدار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

وہ لمبے عرصے کے لیے جیل میں رہنے کے لیے تیار ہیں حامد میر کے مطابق عمران خان یہ سوچتے ہیں کہ اب جو بھی فیصلہ وہ کریں گے وہ عوام  کی مرضی کے مطابق ہوگا اور اس حوالے سے اب عدالتوں سے بھی آوازیں آنا شروع ہو چکی ہیں کہ انہیں کام کرنے نہیں دے دیا جا رہا۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر طرف پھیلے گا اور چند دنوں بعد مسلم لیگ نون کی طرف سے بھی یہ بیانیہ منظر عام پر آنا شروع ہو جائے گا۔