تازہ ترین:

جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملے سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

 

عدالت نے عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر سے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

28 فروری کو اسلام آباد کی ایک عدالت نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید اور دیگر کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بری کر دیا۔