اڈیالہ جیل: ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فرضی مشق کا انعقاد

راولپنڈی: پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے منگل کو اڈیالہ جیل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فرضی مشق کی۔
جیل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کی گئی۔
مشق کے دوران سیکیورٹی اداروں کا ردعمل بروقت اور مثالی تھا۔ جیل حکام نے بتایا کہ ایسی مشقیں مستقبل میں بھی کی جائیں گی۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے جیل کے اطراف پانچ گھنٹے طویل سرچ آپریشن کیا اور علاقے میں مقیم اور وہاں کاروبار کرنے والے افراد کے ٹھکانے اور کوائف کی تصدیق کی۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کی پابندی عائد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی تین جیلوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔