تازہ ترین:

حکومت نے وکلاء کے لیے شٹل سروس کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے وکلاء کے لیے شٹل سروس کا اعلان کر دیا۔
Image_Source: Google

کراچی: سندھ حکومت نے ملیر کورٹس اور سٹی کورٹس کے درمیان وکلا کے لیے شٹل سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کے ایک وفد نے گزشتہ ہفتہ کو سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ انفارمیشن شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔

کے بی اے کے جنرل سیکرٹری اختیار علی چنہ، راج علی واحد، عبدالقادر سومرو اور عبدالفہیم میمن نے اجلاس میں شرکت کی، جس میں وکلاء کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔