وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو آخری وارننگ جاری کر دی۔

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو مبینہ 'متعصبانہ سلوک' کے خلاف حتمی وارننگ جاری کر دی ہے۔
کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 25-2024 کے آئندہ بجٹ میں صوبے کے 91 منصوبوں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) سے نکالے جانے پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔
گنڈا پور نے وفاقی حکومت کے اقدام کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ واجبات ضبط کرنے کے بعد اب صوبے کے ترقیاتی منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ صوبہ اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مرکز کو بتائیں گے کہ صوبے کے حقوق کیسے مانگے جاتے ہیں۔