شیر افضل مروت کا فواد چوہدری پر منہ توڑ جواب، مشورہ نہ دینے کا کہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ پارٹی قیادت پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ میں نے فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پولیس کو دیکھ کر ہاتھی کی طرح بھاگتے دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بھاگنے سے پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھک گیا، اس لیے انہیں کسی کو کوئی مشورہ نہیں دینا چاہیے۔
فواد کی جانب سے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو "ناکامی" قرار دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر مروت نے کہا کہ ہماری قیادت کتنی ہی ناکام کیوں نہ ہو، کم از کم "ہم مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ رہے اور ان کی طرح بھاگے نہیں"۔