تازہ ترین:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

tosha khana case
Image_Source: Google

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں فریقین کے دلائل کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی سزا کی معطلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر اتفاق کرتے ہوئے مختصر زبانی فیصلہ دیا۔ جس کے بعد عدالت نے عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے قانونی نمائندوں کو بتایا کہ سزا کی معطلی کی تفصیلی دلیل تحریری فیصلے میں بتائی جائے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج انہوں نے فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان کی سزا معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سزا معطل ہوئی ہے نہ کہ ختم کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کا "گڈ ٹو سی یو" اور "وشنگ یو گڈ لک" کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔کیس کی تفصیلات کچھ دیر بعد سامنے آئیں گی لیکن ابھی فی الحال کے لیے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور عمران خان کی سزا معطل کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے کچھ ہی دیر میں عمران خان کو رہا کر دیا جائے گا اور وہ جیل سے باہر آ جائیں گے۔اب دیکھنا ہوگا کہ عمران خان جیل سے باہر آ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں یا نہیں اگر گفتگو کرتے ہیں تو وہ اپنی گفتگو میں کیا بتائیں گے؟ کیا وہ بتائیں گے کہ انہیں جیل میں کیسے رکھا گیا اور وہ آگے کی سیاست میں کیسا قدم اٹھائیں گے یہ اب تب بھی پتہ چلے گا جب عمران خان میڈیا سے گفتگو کریں گے۔