تازہ ترین:

ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع۔

hike in electricity prices
Image_Source: google

حکومت پاکستان نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دیں جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں دو روپے 38 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی سمری تیار ہو گئی۔

ایک جانب پہلے ہی عوام بجلی کے بلوں کو لے کر شدید پریشان ہے اور احتجاج کر رہی ہے کہ بجلی کے بل کم کیے جائیں دوسری جانب نگران حکومت نے مزید بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسی مہینے بجلی کی قیمتوں میں اور زیادہ اضافہ ہو عوام کے لیے پہلے ہی بجلی کے بلوں کو جمع کروانا مصیبت بن گیا ہے۔

پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کہا ہے جس کا مزید فیصلہ نیپرا اپنے ہونے والے اجلاس میں کرے گا اور اس کے بعد پتہ چلے گا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے کہ نہیں۔

نیپرا اس معاملے پر کل سماعت کرے گا کہ بجلی مہنگی کرنی ہے یا نہیں اس پر مزید فیصلہ کل ہوگا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا کہہ دیا ہے جس کا مزید فیصلہ کل نیپرا کے اجلاس میں ہوگا۔

بجلی مزید دو روپے سات پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے اس پر مزید نیپرا کی سماعت کل ہوگی اور کل نے اپنا اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کرے گا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔