پارٹی کے بلانے پر نواز شریف پہلے بھی بیٹی کے ہمراہ پاکستان آئے اور اب بھی آئیں گے:رانا ثنا اللہ

پارٹی کے بلانے پر نواز شریف پہلے بھی بیٹی کے ہمراہ پاکستان ائے۔
اب بھی مسلم لیگ نون کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔لوگوں کے معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی ائی کا معاہدہ ہے۔وہ جیل میں ہو یا نہ ہوں نون لیگ کو فرق نہیں پڑتا۔
پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔چینی بر آمد کرنے کا موقف آصف زرداری کا تھا فیصلہ پوری کابینہ نے کیا۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ رانا ثنا اللہ پہلے بھی کئی دفعہ اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون ہی کی حکومت ہوگی لیکن انہوں نے 16 ماہ میں جو حالات کیے ہیں اس سے بالکل ایسا نہیں لگتا کہ پنجاب میں ان کی حکومت آئے گی اور پہلے بھی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف 15 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے لیکن مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایسے ان کا پاکستان آنا مشکل ہی ہے۔اب مزید وقت بتائے گا کہ نواز شریف پاکستان آئیں گے کہ نہیں۔
آپ کو مزید معلومات دیتے چلیں کہ مسلم لیگ نون نے پچھلے 16 ماہ پاکستان پر حکومت کی اور ایسی حکومت کی کہ جب سے پاکستان بنا ہے تب سے لے کہ آج تک کے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے عوام کو تیل بجلی کے بڑے بڑے تحائف دیے جن کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دیں۔عوام اس وقت بجلی کے بل اور تیل کو لے کر شدید احتجاج میں ہیں لیکن نگران وزیراعظم کسی بھی طرح کی توجہ نہیں دے رہے وہاں پر وہ صرف یہی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی بالکل نہیں ہے اور آئی ایم ایف نے بھی مزید کہہ دیا ہے کہ نگران حکومت اپنے اخراجات کم کریں غریب عوام پر بوجھ نہ ڈالے اب دیکھنا ہوگا کہ نگران وزیراعظم آئی ایم ایف کی بات پر عمل کرتے ہیں کہ نہیں۔اگر عمل نہیں کریں گے تو ان کو آئندہ قرضہ نہیں ملے گا اس لیے ان کو آئی ایم ایف کی بات پر عمل کرنا ہوگا اور اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے اور سرکاری عیاشیاں ختم کرنی ہوں گی اور جو سرکاری ڈالے دیتے ہیں آئے دن نیو وہ بھی ختم کرنے ہوں گے اور سرکاری عیاشی بالکل ختم کرنی ہوگی۔