تازہ ترین:

الیکشن ہونے چاہیے چاہے اس میں پاکستان تحریک انصاف ہی کیوں نہ جیتے۔بلاول بھٹو

bilawal bhutto ppp america
Image_Source: facebook

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی 90 دن کے اندر الیکشن چاہتی ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن 90 دن کے اندر ہی ہونے چاہیے اور عوام کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ جس بھی حکومت کو منتخب کرتی ہے اس کو عوام کی خدمت کا موقع ملنا چاہیے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوام پاکستان مسلم لیگ نواز کو منتخب کرتی ہے تو ان کے مینڈیٹ کو ہمیں تسلیم کرنا ہوگا اور اگر عوام پاکستان تحریک انصاف کو منتخب کرتی ہے تو ان کے مینڈیٹ کو بھی ہم نے تسلیم کرنا ہوگا بلاول بٹھو نے کہا کہ 16 ماہ میں پی ڈی ایم حکومت نے سوائے اپنے کیسز معاف کروانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج تک سب سے زیادہ جیل آصف علی زرداری نے کاٹی ہے اور عمران خان کو ان کا یہ کہنا تھا کہ اپ نے گھبرانا نہیں ہے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سابق رہنماؤں کے خلاف میڈیا کمپین چلائی گئی کہ ان کے گھروں سے ارب روپے  نکلے ہیں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ایک رکن کا نام بتا دے جن کا نام ای سی ایل میں ہو اور بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن 90 دن کے اندر ہونے چاہیے تاکہ ملک میں جاری بحرانوں سے مقابلہ کیا جا سکے۔

بلاول بھٹو پی ڈی ایم حکومت میں وزارت خارجہ کا عہدہ  سنبھال چکے ہیں اور 16 ماہ میں وہ وزیر خارجہ رہ چکے ہیں بلاول بھٹو اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور ان کا موقف ہے کہ الیکشن 90 دن کے اندر ہونے چاہیے اس موقع پہ بلاول بھٹو نے کا کہنا تھا کہ پپلز  پارٹی نے جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔