تازہ ترین:

پٹرول مہنگا،موٹر سائیکل چلانا مہنگا اور اب سائیکل بھی مہنگی

cycles rate in pakistan
Image_Source: google

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہو چکی ہیں اور اب افسوسناک خبر یہ ہے کہ جیسے ہی عوام نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چلانا کم کیا ہے ساتھ ہی سائیکلوں کی مانگ بڑھ گئی ہے اور جیسے ہی مانگ میں اضافہ ہوا ہے سائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
ملک میں ڈالر کی قیمت بہت زیادہ ہو چکی ہے جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی آئے دن اضافہ ہو رہا ہے اور عوام جس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہے۔پاکستانی عوام نے ان سب سے بچنے کے لیے آخری حل سائیکل کا نکالا تھا لیکن اب سائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور مارکیٹ سے سائیکلیں غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی غریب لوگوں کی آمدنی میں کمی آئی ہے، شہریوں نے رکشہ موٹر سائیکل اور آن لائن ٹیکسیوں سے اخراجات سے بچنے کے لیے سائیکل کا چناؤ کیا لیکن جیسے ہی سائیکل میں اضافہ ہوا ڈیلروں نے ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس کے بعد ہول سیل اور پرچون کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سائیکل ڈیلروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل ریٹ میں سائیکلیں بہت زیادہ مہنگی مل رہی ہیں جس کے باعث ہمیں بھی پرچون ریٹ زیادہ کرنا پڑ رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ میں اتنا زیادہ اضافہ ہو چکا ہے کہ سائیکلز کے پارٹ بھی بہت مشکل سے دستیاب ہو رہے ہیں۔

اس وقت جو لوکل سائیکلیں مل رہی ہے ان کی قیمت 25 ہزار سے 50 ہزار روپے کے درمیان ہے اور جونسی امپورٹڈ سائیکلیں ہیں ان کی قیمت ڈالر کے ساتھ ساتھ بڑھتی اور کم ہوتی رہتی ہے۔