شاہین آفریدی اور انشا کی شادی آج ہوگی

Image_Source: Google
آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی آج کراچی میں ہوگی، گزشتہ رات شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی کی مہندی ان کے گھر پر کی گئی۔
مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر کی گئی، جس میں رشتہ دار اور قریبی دوست شامل تھے۔ مہندی میں شاہین آفریدی کی فیملی بھی شاہد آفریدی کے گھر پر آئی اور جہاں پر مہندی کی تقریب کی گئی۔
ان دونوں کی شادی آج کراچی میں ہی ہوگی اور شاہین آفریدی اپنے ولیمہ کی تقریب 21 دسمبر کو اسلام آباد میں کریں گے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں شاہین آفریدی اور اونشا کا نکاح چ4 فروری کو کراچی میں ہی ہوا تھا، جس کے بعد رخصتی ایشیا کپ میچوں کی مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کرنی پڑی تھی۔شاہین فریدی کے نکاح میں قومی ٹیم کے کھلاڑی اور قریبی رشتہ دار شامل تھے۔