پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ٹی آئی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر عبدالحمید بھٹی نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
عبدالحمید بھٹی اکیلے پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ اپنے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بھی لے گئے ہیں اور تمام ساتھیوں سمیت خود پیپل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالحمید بھٹی نے پی پی کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی اور بھورے والا تحصیل میں پی پی صدر کامران گھمن موجود تھے، جس کے بعد انہوں نے شمولیت کا اعلان کیا۔