تازہ ترین:

نپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

nepra mhngi bjli pakistan usa
Image_Source: google

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا 27 ستمبر کو اپیل کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگست میں ڈسکوز کو 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔ 

اپیل کی منظوری کے بعد بجلی صارفین پر 33 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ تاہم اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

پاکستان میں بجلی صارفین پر بجلی مہنگی کر کے مزید بوجھ ڈالا جائے گا جس سے غریب عوام پر مزید بجلی بم گر سکتا ہے اس کا حتمی پتہ بعد میں چلے گا کہ نیپرا کی یہ درخواست منظور ہوتی ہے کہ نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد بجلی مسلسل مہنگی ہو رہی ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوش ربہ اضافہ ہو رہا ہے.

نگران حکومت کے دور میں بجلی کے بلوں میں بہت اضافہ ہوا ہے جس سے غریب عوام کا جینا دو بر ہو گیا ہے حکومت کو چاہیے کہ بجلی چوری کو روکے اور عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے پرہیز کرے۔