تازہ ترین:

عمران ریاض صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ گئے

imran riaz khan
Image_Source: facebook

4 ماہ سے زائد عرصے کے بعد پاکستان کے مشہور صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان جیل سے بازیاب ہونے کے بعد بالکل صحیح حالت میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے تصدیق کی ہے کہ عمران ریاض خان اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ٹویٹر کی ایک پوسٹ میں سیالکوٹ پولیس نے ٹویٹ کیا کہ عمران ریاض خان باحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں۔

ان کے وکیل نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے میں شہزادے کو پھر سے واپس لے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمزور عدلیہ اور کمزور آئین کی وجہ سے ان کو وقت لگا عمران ریاض خان کو جیل سے بازیاب کروانے میں اور انہوں نے ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ نے انہیں بہترین دن دکھایا ہے۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ عمران ریاض خان کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔