پنجاب میں آشوب چشم کی بیماری تیزی سے پھلینے لگی۔

لاہور: پنجاب میں آشوب چشم کی وبا میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صوبے میں آنکھوں کے مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,00,000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد بیشتر شہروں میں آنکھوں کے قطرے اور عرق گلاب نایاب ہو گیا ہے۔ آشوب چشم کے مریض قطرے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا تھا کہ طلب اور رسد ایک دوسرے کے متوازی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ آشوب چشم کی وبا پھیلنے کے باعث پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے۔ دو روز قبل محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتہ کو سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اس مرض سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ آپ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور سفر کرتے ہوئے ان عینک کا استعمال لازمی کریں اور گھرا کر اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں اور جس کسی کے انکھ میں انفیکشن ہوا ہے اس کے ساتھ ملنے بیٹھنے سے کچھ دنوں کے لیے پرہیز کریں اس کے بعد اگر اپ کو پھر بھی یہ انفیکشن ہو جاتا ہے تو اپ اپنے اپ کو گھر والوں سے الگ کر لیں اور کچھ دن آرام کریں اور انکھوں کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ روزانہ صاف کریں۔