عمران خان کا جیل سے اپنے خاندانی ذرائع کے ذریعے اہم پیغام۔

عمران خان کا اپنے خاندانی ذرائع سے جیل سے اہم پیغام اپنے اس پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے جب وہ اٹک جیل میں گئے تو ادھر کی کیڑے مکوڑوں نے شروع کے دن ان کو تنگ کیا لیکن بعد میں وہ ادھر ایڈجسٹ ہو گئے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جیل میں قران پاک کا مطالعہ کر رہے ہیں اور ان قران پاک کے علاوہ دوسری کتابوں کا بھی مطالعہ کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جیل کے ٹائم کے دوران انہوں نے اپنی سیاست کے آخری چند سالوں کا تجزیہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے اور وہ ادھر ہی رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک سائفر کیس کا تعلق ہے وہ سابق آرمی چیف نے ان پر جالی مقدمہ بنایا ہے اور یہ مقدمہ بھی ایک دن دوسرے مقدموں کی طرح ختم ہو جائے گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشکل وقت بھی ختم ہو جائے گا کیونکہ اللہ تعالی قران پاک میں فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ان کا عوام کو کہنا تھا کہ اپ ہر فورم پر الیکشن کے حوالے سے بات اٹھاتے رہیں اور جس دن الیکشن ہوں گے تو عوام کروڑوں کی تعداد میں نکل کر پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے گی اور یہ چاہیں جتنی مرضی دھاندلی کر لیں ان کا کچھ نہیں ہو سکتا۔