طیبہ راجہ کا جیل سے اہم خط منظر عام پر آگیا ہے۔

پاکستان تحریک کے انصاف کی کارکن طیبہ راجہ کا جیل سے خط منظر عام پر آگیا جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ خدا کرے کہ یہ اندھیرے جلد ختم ہو اور بہترین صبح کا آغاز ہو انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایسی صبح کا آغاز ہو جہاں ہمارے حقوق ہماری عزتیں روندی نہ جاسکیں خط میں لکھا ہے کہ ایسی صبح کا آغاز ہو جہاں آزادی رائے ہو عزت صرف چند خاندانوں یا چند عہدوں تک محدود لوگوں کی نہ ہو یا اپنا حق نہ سمجھی جائیں ایسی صبح کا آغاز ہو جہاں امید باقی ہو۔