حامد میر کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے ریماركس کے بعد رد عمل دے دیا گیا۔

جیو نیوز کے سینیئر اینکر پرسن نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اپ آسانی سے دبا سکتے ہیں لیکن ذرا اگر آپ غور کریں تو الیکشن کی لیٹ ہونے کی خبریں وہی پھیلا رہے ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ الیکشن جلد ہوں۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن 90 دن میں نہیں ہو رہے تو یہ غیر آئینی کام ہے اور اگر کسی نے مجھ پر توہین عدالت لگانی ہے تو لگا دے لیکن میڈیا کو وارننگ نہ دی جائے یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے چند دن پہلے ایک کیس میں یہ ریمارکس دیے تھے کہ اگر کسی میڈیا پرسن کو لگتا ہے کہ الیکشن جلد نہیں ہونے تو وہ خبر اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کر لے لیکن ٹی وی پر آکر شیئر نہ کریں۔