پی آئی اے کا 14 اگست میں اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹوں پر بھاری رعایت کا اعلان

پی آئی اے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے آزادی آفر ڈسکاؤنٹ کی نقاب کشائی کی، اس خاص موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ خصوصی قیمتیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر پیش کی جاتی ہیں۔
شہری 14 اگست 2023 کو اندرون ملک پروازوں پر 14% رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے، آپ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی آفیشل ویب سائٹ سے اپنی فلائٹ بک کرانی ہوگی۔ کم ہوائی کرایہ ان لوگوں کو راحت دے گا جو معاشی چیلنجوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اخراجات سے دوچار ہیں۔
14 اگست پاکستانی عوام کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ دن قوم کی جدوجہد آزادی اور لازوال قربانیوں کی یاد مناتا ہے۔
پی ائی اے نے 14 پرسنٹ رایئت کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن ان کی ٹکٹس کی قیمت دوسری ایئر لائن سے پھر بھی زیادہ ہے۔ یہ ویسا ہی حساب ہے جیسے دراز پر 250 کی چیز 200 کی ملتی ہے لیکن اصل میں اس کی قیمت 150 کی ہوتی ہے۔یہ سیم وہی طریقہ کار پی ائی اے نے بھی اپنایا ہے۔ پی ائی اے کی سروس بہت ہی حیران کن ہے اور دوسری ایر لائن کی سروس قیمت کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ہیں۔ پی ائی اے بہت زیادہ خسارے میں جا رہی ہے پی ائی اے کی بزنس لائن ٹکٹ خرید تو لیں لیکن اس میں بیٹھنے کا بالکل حال نہیں۔ سیٹس پھٹی ہوئی ہیں سروس کا کوئی معیار نہیں صرف اور صرف یہ چل تو رہی ہے لیکن بس گزارا ہی ہے۔لیکن پھر بھی انہون نے رعایت کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ بکنگ کروائیں اور اپنے شہروں میں آرام سے جا سکیں لیکن یہ پھر بھی بسوں سے تو بہت زیادہ بہتر ہے۔