عمران خان کے ساتھ عوام ہے انکا مستقبل رہے گا:شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق رہنما اور پاکستان کے سابق وزیراعظم جناب شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کا نون لیگ میں کوئی کردار نہیں رہا ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ وہی جماعتیں کھڑی ہیں جن کو اس وقت اقتدار کی پڑی ہے۔
اگر پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے تو عمران خان نواز شریف آصف زرداری چیف جسٹس اور آرمی چیف کو اکٹھے بیٹھ جانا چاہیے اگر یہ سب سٹیک ہولڈر اکٹھے بیٹھ جاتے ہیں تو ملک سیدھے راستے پر چل جائے گا۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا اگر الیکشن میں کوئی متنازعہ کام ہوا تو اس الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا اور اس الیکشن سے ملک میں امن نہیں ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ میں نواز شریف کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اگر ان کو کوئی وزارت عظمی دے رہا ہے تو نہ لیں انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک میں مزید مشکل ہوگی اگر ملک کو شفاف الیکشن دے دیے گئے تو شاید بہتری کی بنیاد پڑھ جائے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ عوام ہیں اس لیے ان کا سیاسی مستقبل رہے گا۔