تازہ ترین:

محمود خان اچکزئی نے عمران خان کے حق میں بڑا بیان دے دیا۔

mehmood khan achakzai statement in favour of imran khan

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پشتون ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں اس ملک میں پہلے دو سال وزیراعظم کو سلوٹ کیا جاتا ہے اور تیسرے سال وزیراعظم کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 75 سالوں میں ہم اس ملک کو ایک قوم نہیں بنا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پی ڈی ایم کی جماعتوں کو کہا تھا کہ عمران خان کی دشمنی میں اتنا اگے نہ جائے لیکن انہوں نے تب میری بات نہیں مانی اور میں اس گناہ بے لذت میں شامل نہیں ہوا۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ یہ فصلی بٹیرے وہ پرندے ہیں جہاں بیٹھتے ہیں ادھر کھنڈر بنا دیتے ہیں پی ڈی ایم والے عمران خان کی دشمنی میں کہیں اور چلے گئے ہیں انہوں مزید کہا کہ ایسے الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔