وفاقی ملازمین کی کم از کم اجرت کا اعلان

Image_Source: google
وزارت خزانہ نے منگل کو وفاقی سول ملازمین کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی افسران اور کنٹریکٹ ملازمین کی نئی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے ہو گی۔ اس فیصلے کا اعلان بجٹ میں کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ اس نظرثانی شدہ کم از کم تنخواہ کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔