سپریم کورٹ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر 16 اگست کو سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ نے اہم مقدمات کی سماعت آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کر دی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الٰہی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے 16 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ الٰہی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے 17 جولائی کو سنائے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ پرویز الہی کے پہلے اپنی پارٹی تھی ق لیگ چوہدری برادران۔لیکن انہوں نے بعد میں اپنی پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف جوائن کر لی اور ساتھ ہی ان کے بیٹے مونس الہی نے بھی ان کے ساتھ پی ٹی آئی جوائن کر لی۔جس کے بعد نو مئی کے واقعات ہوئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے بعد ان پر بہت سارے کیسز آئے۔ یہ پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیراعلی پنجاب بھی رہے۔ جس میں انہوں نے بہت زیادہ کرپشن کی اور ان پر الزامات ثابت ہوئے انہوں نے اپنے عزیز و کار کو نوکریاں دیں اور ٹھیکوں میں رشوت لی۔ ان پہ بہت زیادہ کیسز چلتے آئے ہیں اور ان کا کھاد کا بہت بڑا کاروبار ہے جس میں انہوں نے پہلے جب حکومت کی تھی تب بہت بڑی کرپشن کی تھی جس کے تب بھی کیسز سامنے آئے تھے۔ ان کے بیٹے اب بھاگ کر لندن بیٹھے ہوئے ہیں ان کے بیٹے پر بھی بہت زیادہ کیسز ہیں جیسے ہی وہ پاکستان آئیں گے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا لیکن وہ چھپ کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور وہاں سے بیانات جاری کرتے ہیں۔