تازہ ترین:

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ہوں گے

anwar ul haq kakar
Image_Source: Google

راجہ ریاض نے اعلان کیا کہ پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ہوں گے.

انوار الحق کاکڑ پاکستان کے نگران وزیراعظم بن چکے ہیں ڈاکٹر عارف علوی نے سمری پر دستخط کیے۔

راجہ ریاض نے سابقہ وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کر کے پھر میڈیا کے سامنے اعلان کیا کہ اگلے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ہوں گے۔

اب پاکستان میں نگران وزیراعظم آ چکے ہیں اور وزیراعلی ھی نگران آ چکے ہیں۔پورے پاکستان میں نگران حکومت بن چکی ہے لیکن اس کا نقصان پاکستان کو یہ ہوگا کہ اگر 90 دن کے اندر الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے تمام جماعتوں کی بھرپور کوشش ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہو جائیں لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ان کو دیکھتے ہوئے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ صدر عارف علوی کو خط میں بھی الیکشن کمیشن نے یہی کہا ہے کہ آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ آپ الیکشن کی کوئی تاریخ دے سکیں۔ جب تک الیکشن نہیں ہوں گے پاکستان مشکلات سے دوچار رہے گا اس وقت پاکستان میں کوئی چیز اپنی جگہ پر نہیں ہے پاکستان ریل کی پٹری سے اترا ہوا ہے۔ اس کی سمت درست نہیں ہے جس کا جو دل چاہ رہا ہے وہ وہی کر رہا ہے قانون کی کوئی بالادستی نہیں ہے ہر ایک اپنی مرضی سے پاکستان کو چلا رہا ہے ہر ایک اپنی مرضی کی قیمت لگا رہا ہے۔مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اس کا حل صرف اور صرف اس وقت الیکشن ہے۔لیکن نگران حکومت کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ جیسے الیکشن اگلے دو سال نہیں ہوں گے اور اس کا نقصان پاکستان کو بہت زیادہ ہوگا۔غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور مہنگائی نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی۔ پٹرول دن بدن مہنگا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء کو بھی اگ لگ رہی ہے۔ پاکستان اس وقت بہت زیادہ مشکل میں پھنسا ہوا ہے اور پاکستان کی عوام رو رو کہہ رہی ہے کہ پاکستان کا کچھ کیا جائے۔