پنجاب کے سموگ سے متاثرہ علاقے میں اب فیس ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

نگران صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق پنجاب کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ہوا سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول اور صوبے میں صحت عامہ کو یقینی بنانے کے لیے فیس ماسک پہننے کی شرط نافذ کر دی گئی ہے۔
فیس ماسک ایک ہفتے کے لیے لازمی ہوگا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں اگلے ہفتے کے دوران ایئر کوالٹی انڈیکس سب سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔