مولانا فضل الرحمن کا الیکشن کے متعلق دبنگ اعلان

جے یو آئی ایف کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت دھاندلی کو قبول نہیں کریں گے بے شک وہ ہمارے حق میں ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے شک جیت بھی جائیں لیکن ہم دھاندلی کو قبول نہیں کریں گے اور ہم اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا خود جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کرنا ایک بہت بڑا جرم ہے اور انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ غلط کام کے خلاف بولتی آئی ہے اور آگے بھی بولتی رہے گی انہوں نے اس تقریب میں جے یو آئی ایف کا مرکزی سربراہ بھی بنایا جو پانچ سال تک اس مرکزی کا صدر رہے گا۔