تازہ ترین:

پاکستان کے وزیراعظم انوار الحق نے طالبان حکومت کو سخت پیغام جاری کر دیا

Taliban govt’s inaction over terror activities against Pakistan unacceptable: PM Kakar

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں پر طالبان حکومت ککا جو بھی عمل ہوگا وہ ناقابل قبول ہوگا۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق نے افغان حکومت کو بہت سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت یہ خود فیصلہ کر لے کہ وہ دہشت گردوں کو کاروائی کرنے سے خود روکیں گے یا پھر پاکستان کے حوالے کرنا چاہیں گے۔ یہ پیغام انہوں نے بہت سخت انداز میں دیا کہ اگر پاکستان پر دہشت گردی کا کوئی بھی حملہ ہوا تو وہ ناقابل قبول ہوگا اور دہشت گردوں کو ان کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ پچھلے سال کی دہشت گرد حملوں سے بہت زیادہ ہے اور اس اضافے کا پاکستان حکومت نے افغان حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اسی لیے ہی طالبان کو سخت پیغامات جاری کیے گئے ہیں کہ اگر انہوں نے یہ دہشت گردی بند نہیں کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔