نواز شریف کے دل کی آواز خاص طور پربلوچستان کی ترقی ہے:مریم نواز

مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دل کی آواز ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہو۔مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کچھ ہفتے قبل سینٹر انوار الحق کاکڑ اور سابقہ وزیر اعلی بہت بلوچستان جام کمال سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں ہم نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہت جدوجہد کی ہے اور درسگاہ کے قیام کے اقدامات کیے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اتنی مشکل حالات میں بھی شہباز شریف نے 1150 ارب روپے کا بجٹ دیا عوام کی غربت بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ان کی پہلی ترجیح ہے۔
مریم نواز نے یہ سب کچھ تو کہہ دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے پچھلے 16 ماہ میں پاکستان کے ساتھ کیا کیا ہے؟ یہ نہیں بتایا کہ غریب عوام کو کہاں پہ لا کھڑا کیا ہے؟ یہ نہیں بتایا کہ پاکستان کے لیے ان 16 ماہ میں کیا کیا ہے۔ یہ نہیں بتایا کہ عوام کیسے رو رو کر چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ان کا گزر بسر کرنا مشکل ہے۔ یہ تو بتا دیا کہ 1150 ارب کا بجٹ پیش کیا یہ نہیں بتایا کہ اس میں وہ غریب عوام کے لیے کیا رکھا۔ پاکستان کو اتنے مشکل حالات میں چھوڑ کر گئے ہیں پاکستان کب دوبارہ سیدھا ہونا ناممکن ہے۔ پچھلے 72 سالوں سے پاکستان کے ساتھ یہی کچھ ہو رہا ہے اور یہی کچھ ہوتا رہے گا۔ جب تک عوام باہر اپنے حقوق کے لیے نہیں نکلے گی انہوں نے صرف اتنا ہی کہا لیکن پاکستان کی عوام کے لیے کچھ نہ کیا نہ کر سکیں گے۔خود اب لندن میں جا کے بیٹھ گئے ہیں عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پاکستان کو دیکھنے والا کوئی نہیں۔ یہاں پہ لوگ اپنی مدد آپ ہیں۔ چوریاں ڈکیتیاں بڑھ رہی ہیں لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔