کیا عمران خان خیریت سے ہیں؟انوار الحق کاکڑ نے بتا دیا

انوار الحق کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان بالکل خیریت سے ہیں اور محفوظ بھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے یہ بات ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے انٹرویو دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں وہ تمام لوگ ملوث ہیں جنہوں نے حملہ کیا اور ان کو ان کی سزا بالکل ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی واقعات بالکل ایک سوچی سمجھی سازش تھی اور انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خیال رکھنا گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے اور ان کو وہ تمام سہولیات دی جا رہی ہیں جو جیل میں ہونی چاہیے۔