تازہ ترین:

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کے اکاؤنٹس اور جائیدادیں ضبط

Accounts, properties of Moonis Elahi seized in money laundering case
Image_Source: google

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں قید سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کر لیے۔

ایف آئی اے نے عدالتی احکامات کے بعد کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے نے لاہور میں مونس الٰہی کے آٹھ اکاؤنٹس قبضے میں لے لیے ہیں جن میں ان کے 48 کروڑ روپے سے زائد کی رقم نکلوائی گئی تھی۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ مونس الٰہی کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ مونس الٰہی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیے گئے۔