صدر مملکت نے سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان دینے کی منظوری دے دی۔

Image_Source: google
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ڈاکٹر مفضل سیف الدین 53ویں داعی المطلق اور ممبئی میں مقیم داؤدی بوہرس کے سربراہ ہیں۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 259 (2) اور ڈیکوریشن ایکٹ 1975 کے تحت سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی۔