پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے استعفیٰ دے دیا۔

Image_Source: google
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور تجربہ کار سیاستدان فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ پارٹی عہدے سے دستبردار ہونے کے باوجود مسٹر بابر پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کے صدر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
چترال میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینئر قیادت سے کہا تھا کہ وہ اپنے عہدے چھوڑ دیں۔