العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج (پیر) کو دوبارہ کرے گی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق دو رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں فریقین سے دلائل طلب کیے تھے۔
گزشتہ سماعت میں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے موکل کو دلائل کے لیے چار سے چھ گھنٹے کا وقت دیا جائے جب کہ نیب نے دلائل دینے کے لیے صرف آدھا گھنٹہ مانگا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر سکتی ہے۔