وزیر اعظم کاکڑ نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔

Image_Source: google
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعظم آفس کے ایک بیان کے مطابق، نگراں وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے ملک کے امن کو خراب کرنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گی اور یقین دلایا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔