الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹوں کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سوشل میڈیا کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں مری سمیت دیگر حلقوں میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے جعلی ووٹوں کے اندراج کا الزام لگایا گیا ہے۔
ای سی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے خبردار کیا اور کہا کہ کمیشن متعلقہ اداروں اور افراد کے خلاف مناسب کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ای سی پی کے ترجمان نے واضح کیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 26 اور 27 کے مطابق ووٹرز کا اندراج ان کے شناختی کارڈ پر ان کے مستقل یا عارضی پتے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ کسی مخصوص حلقے میں موجودگی لازمی نہیں ہے، جس کی وجہ سے حلقوں اور اضلاع میں آبادی اور ووٹر رجسٹریشن کے تناسب میں فرق ہوتا ہے۔