انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم کاکڑ

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کے روز کہا کہ جب اس حوالے سے کوئی درخواست موصول ہوئی تو متعلقہ محکموں سے ان پٹ اور اسیسمنٹ لینے کے بعد اس پر غور کریں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے حالیہ بیانات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر وہ انتخابات کے لیے تیاری کر رہے تھے تاہم بعض واقعات جیسے سیکیورٹی مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔