تازہ ترین:

شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا۔

Shireen Mazari’s name removed from PCL

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جمعرات کو سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے حکم کے بعد ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے میمورنڈم جاری کرتے ہوئے سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سابق وزیر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔

عدالت نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو حکم دیا کہ شیریں مزاری کا نام فہرست سے نکال کر ایک ہفتے میں ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کریں۔