لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن میں جوڈیشل افسران کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات 2024 میں ڈیوٹیوں کے لیے جوڈیشل افسران کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر جمعرات کو وفاقی حکومت اور ای سی پی سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر عمیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ ابتدائی سماعت میں وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ای سی پی کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے پوچھا کیا ہائیکورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ایسی ہدایات جاری کر سکتی ہے؟