تازہ ترین:

امریکہ نے عمران خان کے جیل ٹرائل کے حوالے سے اہم بیان دے دیا

america watch imran khan trail

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا سابق وزیراعظم عمران خان کے مقدمے کی نگرانی کر رہا ہے۔


دی فرنٹیئر پوسٹ کی طرف سے جب پوچھا گیا کہ کیا امریکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو "سائپر" تنازعہ سے متعلق اپنے کیس میں گواہی کے لیے طلب کرنے کے مطالبے سے اتفاق کرے گا۔ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا زیر سماعت مقدمات پر تبصرہ نہیں کرتا لیکن امید ہے کہ پاکستان جمہوری اصولوں کا احترام کرے گا اور امریکا سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی پیروی کر رہا ہے تاہم ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کئی ماہ قید اور میڈیا سے دور رہنے کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر مقامی صحافیوں سے بات چیت کی تھی۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جیل کے اندر ہونے والے عمران خان کے مقدمے کی کوریج کے لیے بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی۔