تازہ ترین:

توہین الیکشن کمیشن کا کیس:فواد چوہری نے نیا معافی نامہ جمع کروا دیا

fawad ch

چیف الیکشن کمیشن کے سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا کیس کیا جس میں فواد چوہری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے۔
فواد چوہدری نے ججز کے سامنے کہا کہ میرا پچھلا معافی نامہ درست نہیں تھا میں نیا معافی نامہ جمع کروانا چاہتا ہوں چیف الیکشن کمشنر نے سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی اور انہوں نے کہا کہ ہم اگلی سماعت پر ارڈر کریں گے۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ فواد چودری پی ٹی آئی کے ایک بہت ہی اہم رہنما تھے۔ جنہوں نے عمران خان کے لیے بہت بڑی بڑی تقریر اور پریس کانفرنس کی تھی اور کہتے تھے کہ اگر عمران خان ختم کریں گے پی ٹی آئی کو تو ہی میں پی ٹی آئی کو چھوڑوں گا۔ لیکن 9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا۔گرفتاری سے رہا ہونے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ان کے سب وعدے دھڑے کے دھڑے ہی رہ گئے۔پھر انہوں نے کچھ عرصہ بعد جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کی پارٹی استحکام پاکستان میں شمولیت کر لی انہوں نے جتنے بھی وعدے کیے عمران خان سے وہ سب وعدہ خلافی ہوئے۔
اب انہوں نے الیکشن کمیشن میں اپنا معافی نامہ جمع کروایا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف بہت زیادہ باتیں کی تھیں اور لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کی تھی اور اب انہوں نے معافی نامہ نے جمع کروا دیا ہے۔

انہوں نے سب سے پہلے ایک معافی نامہ جمع کروایا جو انہوں نے بعد میں اعتراف کیا کہ وہ معافی نامہ میرا درست نہیں ہے۔ اور مجھے نئے معافی نامے جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے ان کی سماعت ملتوی کر دی 24 اگست تک اور کہا کہ ہم اگلی سماعت پر ا
آرڈر کریں گے کہ آپ نیا معافی جامع جمع کروا سکتے ہیں کہ نہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ فواد چوہری کو اب الیکشن کمیشن کی طرف سے معافی ملتی ہے کہ نہیں یا انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔