چیئرمین اوگرا نے گیس کے متعلق بڑا بیان دے دیا

چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گیس مہنگی کی جا رہی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی گیس مہنگی ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
چیئرمین اوگرا نے گیس ٹیرف کے معاملے میں سماعت کی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا اور اپنا اپنا موقف پیش کیا۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ سوئی گیس ناردرن نے 131 فیصد تک گیس میں اضافہ مانگا ہے۔آپ کو ساتھ بتاتے چلیں کہ پچھلی یکم نومبر سے بھی گیس ٹیرف کو بڑھایا گیا ہے۔
چیئرمین اوگرا نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سن لیا ہے اب ہم اگلی سماعت پشاور میں کریں گے جس کے بعد جو بھی سفارشات ہوئی وہ حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔