پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر بڑا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انٹر پارٹی نوٹس پر ان کو چیلنج کریں گے۔
آپ کو مزید تفصیلات دیتے چلیں کہ حال ہی میں تحریک انصاف نے انٹر پارٹی الیکشن کروائے تھے جس میں بریسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین مقرر کیا تھا جبکہ عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین جبکہ چوہدری پرویز الہی کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔اس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس بھیجا تھا اور اس انٹر پارٹی الیکشن کو کلعدم قرار دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔
اب پی ٹی آئی کی طرف سے اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نوٹس کو کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔