عمران خان اور بشرہ بی بی کے نکاح کے متعلق بڑا فیصلہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران خان پر غیر شرعی نکاح کیس کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
غیر شرعی نکاح کیس سماعت کے لیے قابل ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ محفوظ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج قدرت اللہ نے اس کیس کی سماعت کی اور بشرہ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے اور ان کے ساتھ ان کے وکیل رضوان عباسی بھی تھے جنہوں نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی۔
رضوان عباسی نے عدالت میں 2 گواہ کو پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے سب واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ جس کے بعد غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا کہ یہ کیس قابل سماعت ہوگا کہ نہیں۔