احسن اقبال پی ٹی آئی پر برس پڑے

Image_Source: google
احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا شخص خود 60 ارب کا ڈاکہ مار کر چلا گیا۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشستوں کا کوئی کوٹا نہیں ہوتا۔امیدوار کو دیکھ کر سیٹ دی جاتی ہے انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تمام جماعتوں کا پیچھا کیا لیکن ان کی بات نہیں بنی اور کسی نے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی حامی نہیں بھری۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک کی ترقی کی کوشش کی اور ان کو ایک سازش کی تحت وزیراعظم کی کرسی سے ہٹایا گیا۔
پھر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اس وقت جیل میں موجود ہے وہ سب کچھ اور کہتا رہا لیکن اس نے خود 60 ارب کا اس ملک میں ڈاکا ڈالا۔