تازہ ترین:

پاکستان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین گوہر خان نے ایک نئی روایت قائم کر دی

gohar khan new chairman pti

چیئرمین بننے کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گوہر خان نے سابق چیئرمین عمران خان کی کرسی کو خالی چھوڑ دیا اور چیئرمین کی کرسی پر نہیں بیٹھے۔
 
انہوں نے اس جلاس کی صدارت عام لوگوں کی طرح دوسری کرسی پر بیٹھ کر کی جس پر سوشل میڈیا میں ان کو کافی پذیرائی ملی ہے گوہر خان حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد چیئرمین بنے ہے۔

انہوں نے اپنی کئی پریس کانفرنس میں یہ بات واضح کر دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اصل چیئرمین عمران خان ہی ہیں اور وہ ہی رہیں گے یہ کرسی عمران خان کی امانت ہے اور جب وہ اپنے کیسوں سے بری ہو کر باہر آگئے تو میں ان کو یہ واپس کر دوں گا۔