تازہ ترین:

سندھ حکومت نے پارکنگ مافیا کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا

sindh govt order to registered FIR to parking mafia in karachi
Image_Source: google

سندھ حکومت نے حکم دیا ہے کہ کراچی میں ہر پارکنگ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔


بالآخر سندھ حکومت نے بڑا ایکشن کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو پارکنگ مافیا چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ اکٹھا کر رہی تھی ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع ہونے جا رہا ہے اور سندھ حکومت نے ترقیاتی اداروں اور میونسپل کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں پر نوٹس لیں اور فوری طور پر ان پر ایف آئی آر درج کروائیں۔


یہ فیصلہ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جاری کیا ہے۔چارجڈ شدہ پارکنگ کراچی بھر میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے کراچی بھر کا ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور ایک ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے تمام قصبوں کی حدود میں قائم شدہ غیر قانونی پارکنگ مقامات کو فوری بند کیے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔