چنگچی رکشے کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

پنجاب میں چنگچی رکشے کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چنگچی موٹر سائیکل رکشوں کو قانونی تحفظ دیا جائے گا اور اس کے لیے وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی جائے گی۔
یہ فیصلہ پیر والے دن کبینہ کے 34 ویں اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پنجاب کے وزیراعلی محسن نقوی کر رہے تھے اور اس اجلاس میں آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اس اجلاس میں چنگچی رکشوں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اس میں موٹر سائیکل رکشہ تھری ویلر کر رجسٹر کیا جائے گا اور باقی جتنے بھی غیر رجسٹرڈ شدہ رکشہ ہوں گے وہ بند کر دیے جائیں گے۔