ڈیرا اسماعیل خان: دہشت گردوں کا بڑا حملہ، تین اہلکار شہید

Image_Source: google
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل درابن میں یہ واقعہ ہوا۔حملہ آوروں نے مین گیٹ پر برود سے بھڑی ہوئی گاڑی ٹکرائی جس کے باعث بہت بڑا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہو گئے۔
دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 16 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
جوابی کاروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد موقع پر مارے گئے اور پولیس کا بتانا ہے کہ اس دھماکے سے عمارت کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔