پاکستان میں یوریا کھاد کے حوالے سے نگران وزیر نے اہم بیان دے دیا۔

پاکستان میں یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے نگران وزیر مرتضی سلونگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ان کا کہنا تھا کہ یہ سارا کچھ مصنوعی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔
کھاد کو سٹور کر کے رکھا جا رہا ہے اس حوالے سے ہم نے چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس کو یہ احکامات جاری کر دیے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کو قانون کی گرفت میں لے کر آئیں جو یوریا کھاد کی سٹور اور مصنوئی قلت میں ملوث ہے۔